: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیویارک، 26؍ فروری (ایجنسیز) امریکی ادارے فوربس میں ایشیاء کی 50 بااثر خاتون تاجرین کی فہرست جاری کی۔ جس میں ہندوستان کی چھے خواتین کو بھی جگہ ملی۔ اس فہرست میں ایس بی آئی چیرمین اروندھتی بھٹاچاریہ اور بائیو کان کی بانی کرن
مزومدار شاہ قابل ذکر ہیں۔ جب کہ فہرست میں جگہ پانے والی دیگر چار ہندوستانی خواتین میں شری رام لائف انشورنس کی ایم ڈی اکھیلا شرینواسن، آئی سی آئی سی آئی بینک کی ایم ڈی و سی ای او چندا کوچر، ایکسس بینک کی ایم ڈی و سی ای او شکھا شرما اور لائف انشورنس کارپوریشن کی ایم ڈی اوشا سنگوان شامل ہیں۔